مسئلہ کشمیر کو موجود آزاد کشمیر کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے راجہ فاروق حیدر

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو موجود آزاد کشمیر کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے ہندوستان کے کشمیر یوں پر مظالم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے نعروں اور بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا موجودہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر ہاؤس میں دعوت دے کرمسئلہ کشمیر کی موجود ہ صورت حال سے آگاہ کرے پاکستان ادھر خوش ہندوستان ادھر خوش کی پالیسی پر کاربند ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ڈی آئی جی راجہ شہریار سکندراور سابق امیدوار اسمبلی راجہ شاداب سکندر کی رہائشگاہ پر ان کے والد محترم سابق چیئرمین ضلع کونسل خان اقبال سکندر خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد راجہ بابر کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان، راجہ ایاز نثار، راجہ عقیل احمد خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کا بلکہ سکھوں دلتوں اور دیگر اقلیتوں کا خون بہا رہا ہے مودی کی حکومت میں بھارت کے اندر انسانیت ختم ہو چکی ہے مسلمانوں کا جینا حرام کر دیا گیا ہے بھارت پوری دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے جس نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے بھارت مسلمان مٹاؤ پالیسی پر گامزن ہے مسئلہ کشمیر بارے اگر ٹھوس اقدامات نہ کیے تو خدشہ ہے کہ کہ اگلے 10سالوں میں کشمیر کا نقشہ بدل جائے گا اور کشمیری مسلمان اقلیت بن کر رہ جائیں گے۔ پاکستان اپنے مسائل میں الجھا ہوا ہے۔ ہمیں پاکستان کی مجبوریوں کا احساس ہے اور اسی وجہ سے بار بار کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ہماری مدد کرے اور ہماری حیثیت کو تسلیم کریں تاکہ ہم اپنا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے خود لڑ سکیں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیریوں پر اس وقت بہت مشکل وقت ہے ہم صرف گھڑیوں پر وقت اور تاریخ گنے میں مصروف ہیں کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو اتنے دن ہو گئے ان چیزوں سے کچھ نہیں ہو گا ہمیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے گزشتہ دونوں صدر ریاست کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گی جو خوش آئند ہے مگر ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اور انکی قیادت کو تازہ ترین کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کو چور چور کی بجائے باقی مسائل جن میں مسئلہ کشمیر سیرفہرست ہے کہ خصوصی توجہ دیں بھارت کے اندر تمام اقلیتیں بالخصوص مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر ہیں ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتے پاکستان اگر کشمیریوں کو دھوکہ دے تو اس کی مرضی مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہے آزاد کشمیر حکومت سے کوئی گلہ نہیں کیونکہ ان کے پاس اختیار ہی نہیں آزاد کشمیر میں تبدیلی آئینی طریقے سے لاء جاسکتی ہے لیکن میرا یہ خیال ہے کہ حکومتیں اپنا وقت پورا کریلوگوں کو تقسیم نا کریپیار بانٹیں کشمیر کو نا بھولے اور اپنا فرض ادا کریں حکومت آزاد کشمیر فی الفور تمام جماعتوں کو کشمیر ہاؤس بلوا کر مسئلہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرے اور بھارت کو سخت پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme