کورونا وائرس کے حملے تعلیمی اداروں میں جاری،ملتان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ملتان (یو این پی)ملتان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حملے تعلیمی اداروں میں جاری ہیں جس کے باعث ملتان گورنمنٹ سمرا پبلک اسکول کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ملتان گورنمنٹ سمرا پبلک اسکول میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 5 طلباء وطالبات اور 2 اساتذہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسکول بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مراسلے کے مطابق 10 دن تک اسکول بند رہے گا، تمام اساتذہ اور اسٹاف کے دوبارہ کورونا کے ٹیسٹ بھی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题