خواتین کو بائیک پر بیٹھا کر کرتب دکھانے والا رائیڈرگرفتار

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

لاہور(یواین پی)خواتین کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر کرتب دکھانے والا ون ویلر رائیڈر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ بالآخر قانون کے شکنجے میں آگیا۔ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا، شفیق آباد ڈولفن ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ترجمان آپریشنز ونگ نے کہا کہ ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے، ملزمان ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے، ون ویلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی، ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ملزم نےخواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا.انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں لہذا ایسے اقدام سے گریز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme