ٹھٹھہ ، تمام صحت مرکزوں کا انتظام این جی او مرف سے واپس لینے کا فیصلہ

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ)محکمہ صحت کی جانب سے سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر کے تمام صحت مرکزوں کا انتظام این جی او مرف سے واپس لینے کا فیصلہ انتظامات سنبھالنے ابتدائی طور پر ایم ایسز اور انچارجز کو ہدایات جاری کردی گئیں تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کے تحت 4 سال قبل سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کو مرف نامی این جی اوز کے حوالے کیا گیا تھا جس میں ضلع ٹھٹھہ کے صحت مراکز اور سول اسپتال مکلی ٹھٹہ بھی شامل ہے محکمہ صحت کی جانب سے مرف این جی اوز کے خلاف اسپتال میں بدانتظامی ادویات کی کمی کی شکایات پر اسپتالوں کا انتظام مرف این جی اوز سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ سول اسپتال ٹھٹھہ کے سول سرجن ڈاکٹر سکندر شاھ اور تعلقہ میرپور ساکرو کے ایم ایس ڈاکٹر عبد العلیم جوکھیو کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ فوری طور پر اسپتالوں کا انتظام این جی اوز مرف سے واپس لیں اسی طرح کیٹی بندر ۔ور شہر بگھان ۔جھرک جنگ شاہی کے رورل ہیلتھ سینٹرز سے بھی مرف سے چارج لینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes