کوئٹہ مقامی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ، 5 کان کن جاں بحق

Published on February 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگی میں مقامی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کان میں دھماکے کے باعث 5 کان کن جاں بحق اور 5 کان کن زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کان میں 8 کان کن کام کررہے تھے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔کوئلہ کا کان سب سے پہلے برطانیہ میں دریافت ہوا تھا، کوئلے میں کاربن کا عنصر نمایا ہوتا ہے جو اس کا 50 فیصد سے زیادہ وزن 70 فیصد سے زیادہ بناتا ہے، وہ درخت جو کسی وجہ سے زمین میں دفن ہوجاتے ہیں ہزاروں سال بعد حرارت اور دباو کی وجہ سے کوئلہ بن جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes