پیپلز پارٹی کئ جانب سے انگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ صادق میمن

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) پاکستان پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے صدر و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے جاری ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور وفاقی حکومت سے اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ یہ بات آج انہوں نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو، سینیٹر عاجز دامرہ، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، امتیاز احمد قریشی، سید محمود عالم شاہ، آفتاب عالم سومرو و دیگر کے علاوہ کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صادق علی میمن اور نثار کھوڑو نے کہا کہ 27 فروری سے شروع ہونے والا پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ثابت ہوگا اور تحریک انصاف کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو مسترد کردیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقض پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes