اوکاڑہ، تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک خاتون جانبحق، مَرد زخمی

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) دیپالپور قصور روڈ اڈہ فخر ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل آگے جاتی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئ جبکہ مَرد زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت کرماں بی بی زوجہ جان محمد (40سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جوکہ آرزائی پُل ضلع قصور کی رہائشی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes