پی ٹی آئی حکومت کو پاکستان کی تاریخ میں ہیلتھ پر سب سے زیادہ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سردار عثمان بزدار

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا فیصل آباد ڈویژن کے لئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب پی ٹی آئی حکومت کو پاکستان کی تاریخ میں ہیلتھ پر سب سے زیادہ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ہیلتھ کی سہولت کے لحاظ سے پنجاب مثالی صوبہ بن چکا ہے۔پنجاب کے چھٹے ڈویژن فیصل آباد میں لانچنگ کے بعد 73 فیصد آبادی کو قومی صحت کارڈ میسر ہے۔مارچ تک پنجاب کے سو فیصد لوگوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 90 بہترین ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔عثمان بزدارفیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 58 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال فیصل آباد کو 40 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کر رہے ہیں گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کو 50 بیڈز سے اپ گریڈ کر کے 250 بیڈز کیا جا رہا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ کو 26 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گاٹوبہ ٹیک سنگھ میں 51 کروڑ روپے کی لاگت سے پیرا میڈکس کالج بنایا جا رہا ہے 37کروڑ روپے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں 150 بیڈز پر مشتمل غلام نبی بلاک بنا رہے ہیں۔تحصیل ہسپتال تاندلیانوالہ کو 60 بیڈز سے اپ گریڈ کر کے 100 بیڈز تک کیا جائے گا۔عثمان بزدارتحصیل ہیڈ کوارٹر جڑنوالہ میں 40 بیڈز پر مشتمل نیا بلاک بنایا جائے گا۔ چنیوٹ میں 125 بیڈز پر مشتمل نیاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر، ڈائلسز سنٹر، برن سنٹر اور سرجیکل وارڈ بنائے جائیں گے۔سمندری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گائنی اور بچوں کے وارڈکو توسیع دی جا رہی ہے۔ایک نیا گورنمنٹ جنرل ہسپتال چک نمبر 224 رب میں بنایا کیا جا رہا ہیصوبے میں 8 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور 78 نئی ہیلتھ فسیلٹیز بنا رہے ہیں۔عثمان بزدارصوبے بھر میں مجموعی طور پر 158 ہسپتالوں اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی گئی ہیپنجاب میں پی ایس ڈی پی سمیت 740 ارب روپے کی ریکارڈ رقم ترقیاتی منصوبو ں پر خرچ کی جائے گی۔ عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ریاست مدینہ کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے شعبہ صحت پر جس طرح ہم نے توجہ دی، ماضی میں ایسے نہیں ہوتا تھا۔عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کا سفر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔فیصل آباد کے لوگو ں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes