ساڑھے 3 سال سے ملک پر مافیاز ملوث ہیں اور ان مافیاز کا سربراہ کپتان ہے۔حافظ حمد اللہ

Published on February 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک مہرہ ہے جس کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں منتخب حکومت نہیں، ساڑھے 3 سال سے ملک پر مافیاز ملوث ہیں اور ان مافیاز کا سربراہ کپتان ہے۔پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی خانہ بدوشوں اور سیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس ہجوم میں سے کچھ بھاگ جائیں گے، کچھ لوٹے ہو جائیں گے اور کچھ پکڑے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题