فیصل آباد، عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ملک عمر فاروق

Published on February 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

ہم سیرت مبارکہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد و اتفاق اور رواداری کی فضاء قائم رکھیں
فیصل آباد (یو این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔انہوں نے یہ بات سالانہ محفل مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ایم پی اے شکیل شاہد کے علاوہ کوآرڈینیٹر پی پی 106 ملک مبشر شہزاد اور عاشقان رسول بھی شریک تھے۔اس موقع پر شرکاء نے نعت رسول پیش کیں اور درود وسلام پڑھا گیا۔نعت خوانوں اور مقررین نے شان نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیان کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد و اتفاق اور رواداری کی فضاء قائم رکھیں۔ انہوں نے نعتیں پیش کرنے والے ثناء خوانوں کو خراج تحسین پیش کیااورعمرہ پیکج کی ٹکٹس وتحائف تقسیم کئے۔محفل میلادکے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی،امن و سلامتی کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy