آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرداخلہ نے ملاقات

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرداخلہ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون، بارڈر مارکیٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں برادر ہمسایوں کے مابین وسیع ترتعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر داخلہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم ، بارڈر مارکیٹس پر بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں برادر ہمسایوں کے مابین وسیع تر تعاون خطے میں امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے، آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد قراردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes