سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل میں مسافروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، عاصم الیاس

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل میں مسافروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی مہم پر تحریک کی صورت میں عملدرآمد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔یہ بات انچارج ٹرمینل عاصم الیاس نے ٹرانسپورٹ سٹینڈ کے مختلف حصوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر ٹرمینل محمد سلیم کی زیر نگرانی سٹینڈ میں رنگ روغن کراکر خوشنما ماحول کو اجاگر کرنے کے ساتھ مسافر خانوں میں بہترین سیٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ سٹینڈ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اس ضمن میں وقفہ وقفہ سے کوڑا کرکٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے علاوہ پبلک ٹائلٹس کی معیاری صفائی کرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے اقدامات بلاتعطل جاری رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes