مظفر آباد یونیورسٹی کے طلبہ کا پولیس کے درمیان تصادم

Published on February 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

مظفر آباد(یواین پی)مظفرآبادیونیورسٹی کے طلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ لیے سڑکوں پر نکل آئے۔احتجاج کے دوران پولیس سے تصادم ہوا، لاٹھی چارج اور پتھرا میں کئی زخمی بھی ہوئے، درجنوں طلبہ کوحراست میں لے لیاگیا۔مظفر آباد یونیورسٹی کے طلبہ آن لائن امتحانات نہ لینے پر احتجاج کر رہے تھے۔پولیس اور طلبہ کے درمیان تصادم کے دوران لاٹھی چارج کیا گیا اور پتھرا کیاگیا۔ اس دوران پولیس نے کئی طلبہ کوحراست میں بھی لے لیا۔یونیورسٹی سٹی کیمپس کو پولیس نے حصار میں لے لیا۔ پولیس نے طلبہ کو منتشر کیا تو طلبہ ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پرنکل آئے۔ طلبہ نے بینک روڈ پرپریس کلب کی جانب مارچ کیا اورمختلف سڑکوں پرٹولیوں کی شکل میں پھیل گئے۔اس بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر آن لائن پیپر لینے کا جواز نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes