حکومت آبادی کی روک تھام کے لئے فوری مہم شروع کرے، صدر مملکت

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اسلام آ باد (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے رضاکارانہ طور پر ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے رضاکارانہ طور پر ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، حیلے بہانوں سے لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہو گا ورنہ آبادی اتنی بڑھے گی کہ 30 سالوں میں ایک نیا پاکستان بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آبادی کی روک تھام کے لئے فوری مہم شروع کرے، گھر گھر پیغام پہنچانا ضروری ہے اس معاملے کے لئے میڈیا، علما سمیت تمام مکاتب فکر اپنا کردار ادا کریں، ٹاک شوز اور ٹی وی ڈرامے پر اس پر بات کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 وی ترمیم کے بعد آبادی کی وزارت صوبوں کے پاس چلی گئی لیکن اس کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون بہتر ہوا ہے، ریاست ماں کی جیسے ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy