پاکستان بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبر پختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے اور ایوارڈ کیلئے 100میں سے 97پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے، یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آذاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme