اگلے مرحلے کے انتخابات لڑنے کا فیصلہ حتمی نتائج آنے کے بعد کرونگا۔عبداللہ عبداللہ

Published on April 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

055
کابل ۔۔۔ افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اگلے مرحلے کے انتخابات لڑنے کا فیصلہ حتمی نتائج کے اعلان کے بعد کرونگا،اگر انتخابی عمل قانونی ہے تو ہم قانونی نتائج تسلیم کرینگے۔اتوار کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد اگلے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرونگا۔۔ہم دوسرے مرحلے کے انتخابات سے خوفزدہ نہیں لیکن یہ کہنا کہ یہ دوسرے مرحلے میں جائینگے ۔ابھی اس سلسلے میں کچھ کہنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بوگس ووٹ صحیح ووٹوں سے الگ کئے گئے تو دوسرے مرحلے کی ضروت پیش نہیں آئیگی۔افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کے نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ 44.9فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے اور اشرف غنی 31.5فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ زلمی رسول 11.5فیصد ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme