ضلع وہاڑی میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے رب نواز شہزاد جعفری

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

بوریوالا(یواین پی) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی رب نواز شہزاد جعفری نے کہاہے کہ ضلع وہاڑی میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے لوگوں کو وافر مقدار میں دستیاب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وہاڑی اور بوریوالا میں محکمہ خوراک کے سستے آٹے کے مختلف سیل پوائنٹ کو چیک کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی نے مزید کہا کہ چند روز میں سندھ کی گندم کی نئی فصل بھی مارکیٹ میں آجائے گی جس سے مزید بہتری آئے گی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی رب نواز شہزاد جعفری نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا امتیاز علی کے ہمراہ فلور ملز کو بھی چیک کیا وہاں پر وزن۔ کوالٹی۔اور نمی کے تناسب کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی کوالٹی اور وزن اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy