سابقہ حکومت نے ضرورت سے زائد بجلی کے کارخانے لگائے، فرخ حبیب

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments


جھنگ (یواین پی) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے ضرورت سے زیادہ بجلی کے کارخانے لگائے، جھنگ پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں فرخ حبیب نے کہا کہ جو حکمران ہمارے گلے میں مہنگی بجلی کا پھندا ڈال کر گئے، انہوں نے بجلی کے کارخانے ضرورت سے زیادہ لگادیے،انہوں نے کہا کہ بجلی کے کارخانے چلیں یا نہ چلیں اس کا کرایہ 2023 تک 1300 ارب روپے ادا کرنا ہے جو عوام کی جیب سے نکلنا ہے، وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو عدم اعتماد کی کہانیاں چلاتے ہیں، 20، 20 سال بعد عیادتیں کرنے چلے جاتے ہیں،اْ نھوں نے کہاکہ یہ لوگ آج کل تیتر بٹیر کے ناشتے کرتے نظر آتے ہیں، بہت جلد یہ لوگ ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog