مسلمان کا ایمان مکمل عشق مصطفیﷺ، سنت نبوی کی پیروی میں ہے؛پیر اجمل رضا

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

جاوید اقبال ڈوگر مرحوم سچے عاشق رسولﷺ تھے ان کی ینی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا؛میاں منیر احمد
چوہنگ (یواین پی)حضرت علامہ مولانا مفتی پیر اجمل رضا قادری نے واقعہ معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان کا ایمان مکمل عشق مصطفیﷺ، سنت نبوی کی پیروی میں ہے، وہ ان خیالات کا اظہارمرکزی میلاد کمیٹی چوہنگ کے زیر اہتمام ایک پروقار اور عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ ایصال ثواب جاوید اقبال ڈوگر مرحوم بانی ورکن مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ مسجد گلزار مدینہ کمبوہ کالونی میں چوہنگ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر کے تمام مکتبہ فکر کے احباب نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا میاں منیر احمد نقشبندی چیئرمین سنی علماء کونسل نے کی،تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری محمد شعبان قادری نے حاصل کی،نامور نعت خواں الحاج محمد رفیق ضیاء قادری اور حافظ محمد عثمان رانجھا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی،پارلیمانی سیکرٹری ملک کرامت علی کھوکھر ممبر قومی اسمبلی پاکستان،حلقہ این اے136 کی سیاسی و سماجی شخصیت آفتاب اشرف چوہدری،مقامی ممبر صوبائی اسمبلی،ملک مزمل مشتاق کھوکھر،رانا محمد افضل بھٹی،،لالہ ریاض نوشاہی، پریس کلب چوہنگ کے عہدیداران ڈاکٹرندیم آصف چوہدری صدر،ظفر اقبال کھوکھر چیئرمین،حفیظ حیات بھٹی سینئر نائب صدر،ڈاکٹر محمد اشفاق شاکر نائب صدر، مسعود انور بھٹی جنرل سیکریٹری، میاں محمود احمد زرگرالمصطفی ویلفیئر سوسائٹی،حافظ محمد عابد احسانوی،عابد عزیز رحمانی، اراکین مرکزی میلاد کمیٹی سمیت علاقہ بھر کی دینی و فلاحی تنظیمات سنی علماء کونسل، تنظیم دفاع اہلسنت،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی,دعوت اسلامی,انجمن تاجران مین بازار چوھنگ، تحریک لبیک پاکستان، خدام عید گاہ شریف،میلاد مصطفی کمیٹی، لاثانی میلاد کمیٹی، غوثیہ میلادکمیٹی، جماعت اہلسنت،خدا م سدرہ شریف، تحریک منہاج القرآن، میلاد یوتھ فورم،خدام انجمن شیر ربانی کے اراکین کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، اس محفل میں حضرت علامہ مولانا مفتی پیر اجمل رضا قادری نیمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، اہل اسلام کو سنت مطہرہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر فرمائی، پروگرام کے اختتام پرمیاں منیر احمد نقشبندی نے کہا کہ جاوید اقبال ڈوگر مرحوم سچے عاشق رسولﷺ تھے ان کی ینی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائی، اور آخر میں لنگر شریف تقسیم کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes