بورے والا، کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی،پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

بورے والا(یواین پی) کھاد ڈیلرز اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے کھاد کی تقسیم کے لئے بنائی جانے والی پالیسی کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی،پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،یوریا کھاد کی دو بوریوں کے ساتھ ڈی اے پی کی ایک بوری خریدنے کی پالیسی مسترد کرتے ہیں،کسان کو ڈی اے پی زبردستی خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام تحصیل صدر ندیم سجاد اور جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی کی زیر قیادت کسان اتحاد کے دفتر سے کھاد ڈیلرز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو ملتان روڈ،وہاڑی بازار اور گول چوک سے ہوکر پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ندیم سجاد اور مہران علی نے کہاکہ کھاد ڈیلرز اپنی ایکسپائر اور ذخیرہ شدہ ڈی اے پی فروخت کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے ملکر ایک ظالمانہ پالیسی بنارہی ہے جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں یوریا کھاد کی دو بوریوں کے ساتھ ایک ڈی اے پی خریدنے کی شرط کسانوں پر ظلم ہے کھاد ڈیلرز بھیڑیے ہیں جو پہلے بھی کسانوں کا خون چوس رہے ہیں اور اب یہ کسانوں کا مزید خون چوسنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں حکومت نے جس طرح گندم کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد ترسا ترسا کردی ہے اسی طرح کسان بھی گندم کا ایک ایک دانہ حکومت کو اپنی مرضی سے دیں گے اور حکومت کو اپنا ٹارگٹ پورا کرنا ناممکن ہوجائے گا انتظامیہ نے اگر کھاد ڈیلرز سے مل کر یہ پالیسی نافذ کی تو شدید مزاحمت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy