پاکستان سے بدعنوانی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، نیب کی بھرپور اور پیروی کے باعث 2017سے2021ء کے دوران احتساب عدالتوں نے 1405ملزمان کو سزا سنائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراسیکیوشن ڈویژن اورآپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题