یوکرین میں محصور 2ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن تیار

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوکرین جنگ اور پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر)نویل کھوکھر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے محفوظ انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا، جس پر یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے تمام پاکستانی طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں یکجا ہوں گے، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالب علموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے بتایا کہ یوکرین سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالب علموں کے پولینڈ پہنچتے ہی طیارے کو روانہ کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes