عارف والا(یواین پی) امام موسٰی کاظم کا یوم شہادت آج25 رجب المرجب بروز اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں اور دیگرمقامات پر تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں مقررین اور زاکرین امام موسٰی کاظم کی شہادت پر روشنی ڈال کراہل ایمان کے قلب کو منور فرمائیں گے اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔