حکومت لائیو سٹاک اور زراعت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے نثار انصر ابدالی

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی) وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ حکومت لائیو سٹاک اور زراعت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے آزاد کشمیر بھر میں اور خصوصاً کھوئی رٹہ میں بڑا پوٹینشل ہے ہم زراعت اور لائیو سٹاک پر توجہ دیکر ذرائع آمدن کو بڑھا سکتے ہیں دودھیل گائے بچھڑیوں کی تقسیم سے لائیو سٹاک کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی ان خیالات کا اظہار وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی نے محکمہ امور حیوانات کے لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دودھیل گائیوں اور بچھڑیوں کی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی بناہ کی دھرتی بڑی زرخیز ہے ایک وقت میں وادی بناہ غلے میں خود کفیل تھا جن احباب کے نام قرعہ اندازی میں نکلے وہ کوشش کریں اس سکیم سے مستفید ہوں حکومت کسانوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题