بوریوالا، اسلام امن و سلامتی، اخوت و بھائی چارے کا مذہب ہے اے سی بلاول علی

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

بورے والا ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد کیمپس بوریوالا میں ”پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصو صی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول علی اور ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم تھے اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر و ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد ابو بکر،لیکچرار رانا محمد سلیم، اساتذہ طلبا وطالبات نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی، اخوت و بھائی چارے کا مذہب ہے اسلام میں ہمیشہ انسانیت کو فوقیت دی گئی ہے اسلام میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے نبی اکرم نے ہمیشہ بھلائی اور ایک دوسرے کی خیر خواہی کا درس دیا ہے اور ہر انسان سے محبت اور اخوت کی تعلیمات دی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادی چیز قیام امن ہی ہوتا ہے ہمیں ایک دوسرے کیلئے برداشت کا جذبہ پیدا کرنا ہے برداشت کہتے ہی ایسی بات پر تحمل کرنا جو آپ کو پسند نہ ہو۔ دوسروں کے خیالات اور نظریات کا احترام کرنا انتہائی ضروری ہے ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشروں میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ عدم برداشت ہی ہے عد م برداشت کی وجہ سے ہمارے خاندانی نظام پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا ہو گا بین المذاہب ہم آہنگی سے مراد ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کرنا ہے اسلام نے ہمیشہ دوسرے مذاہب کے بارے میں برداشت اور تحمل کا درس دیا ہے ہمیں اپنی عملی زندگی میں بھی تحمل بردباری اور برداشت کو فروغ دینا ہو گا تحمل بر د باری سے بہت سارے مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین شیخ فاضل اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وارڈ نمبر 8میلسی میں بھی ”پیغام پاکستان ”سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ و طالبات نے شرکت کی اور طالبات نے تقاریر کے ذریعے پیغام پاکستان کی اہمیت کو اجا گر کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes