بارش برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہونے کو تیار

Published on March 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کراچی (یواین پی) مغربی سسٹم بادل برسانے کیلئے تیار، کراچی اور لاہور میں بارش کی پیشن گوئی، شہر قائد میں آج بدھ کی صبح بوندا باندی کا امکان، لاہور میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہو گا، اس سسٹم کے تحت بدھ کی صبح کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس مغربی سسٹم کی وجہ سے کراچی میں تیزبارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صبح سے شہر میں موسم آبرآلود رہے گا تاہم دن کے اوقات میں مطلع صاف ہوجائے گا۔ اسی مغربی سسٹم کے تحت سندھ کے دیگر شہروں سکھر ، بدین ، لاڑکانہ اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی دوبارہ بارش کی پیشن گوئی کی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes