ہتک عزت کے قانون کو اور بھی سخت ہونا چاہیے،طاہر اشرفی

Published on March 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے خود عدم اعتماد کا شکار ہیں، ہتک عزت کے قانون کو اور بھی سخت ہونا چاہیئے، میں حج پر تھا مگر میرے متعلق شراب کی غلط خبریں چلائی گئیں، قانون کے دائرے میں رہ کر حجاب یا عورت مارچ بنانا درست ہے، ملک میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اسلام آباد میں پشپ آف پاکستان آزاد مارشل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتیں مکمل محفوظ اور آزاد ہے، ہم سب اس ملک کے مالک ہیں، پیغام پاکستان کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے امن کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے خود عدم اعتماد کا شکار ہیں، ہتک عزت کے قانون کو مزید سخت ہونا چاہیے، میں حج پر تھا مگر مجھ پر شراب کا غلط الزام عائد کردیا گیا، یوم حجاب ہو یا عورت مارچ، قانون کے دائرے میں ہوتو درست ہے۔پشپ آف پاکستان آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ پشپ کنٹ بری پاکستان سے خوش ہوکر گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog