الیکشن چوری ہونے سے پاکستان کمزور ہوتا ہے،کیپٹن(ر) صفدر

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ایبٹ آباد(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) محمدصفدر نے کہا ہے کہ اگر ہم ووٹ کو عزت دیتے تو مشرقی پاکستان ہمارا حصہ ہوتا۔ایبٹ آباد پریس کلب میں کیپٹن(ر) صفدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرف ملک چل پڑا ہے، عدم اعتماد کی بات چل رہی ہے جو ہوگا، عوام نے تو 2018 میں ہی عدم اعتماد کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر جھانسہ دیا گیا، ملک میں غیر یقینی کی فضا ہے، مہنگائی تسلسل کے ساتھ بڑھ رہی ہے، غریبوں نے تو ایک وقت کا کھانا ہی چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہمارے الیکشن کو چوری کیا گیا، اگر ہم ووٹ کو عزت دیتے تو مشرقی پاکستان ہمارا حصہ ہوتا، الیکشن چوری ہونے سے پاکستان کمزور ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes