پاکستان پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments


راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)میں ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر مزید زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ایران نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes