فیصل آباد، تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں خاتون سے گینگ ریپ کا واقعہ جھوٹا نکلا

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں خاتون سے گینگ ریپ کا واقعہ جھوٹا نکلا، پولیس نے خاتون اور ایک ملزم کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد ریاض کے مطابق گزشتہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب ریسکیو15 پر 647 گ ب کی رہائشی صبا نامی خاتون نے کال کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اوباش افراد نے اسکے ساتھ گینگ ریپ کیا ہے اور وہ انکو جانتی ہے گینگ ریپ کی اطلاع ملتے ہی وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو بازپرس کرنے پر صبا زوجہ مصطفی سکنہ 234 گ ب نے بتایا کہ وہ رات کو ملزم محمد نواز ولد بشیر احمد کے ساتھ آئی تھی جس نے اسکے ساتھ زیادتی کی ہے اور سعی والا پل کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے جبکہ گینگ ریپ والی بات نہ ہے جس پر پولیس پارٹی نے فوری طور پرچھاپہ مار کر ملزم نواز کو گرفتار کر لیا اور مذکورہ خاتون کو بھی حراست میں لیکر ڈاکٹری ملاحظہ کروا کر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy