قوم پر عذاب بننے والے ناعاقبت اندیش حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے بلاول بھٹو

Published on March 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

کٹھ پتلی نے سمجھا تھا کہ اسے کوئی چیلنج نہیں کرے گا اس کا واسطہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے سے پڑا ہے
بورے والہ( یواین پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوامی مارچ میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر ملک اور قوم پر عذاب بننے والے ناعاقبت اندیش حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساہیوال میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے صبحانہ میں پیپلزپارٹی تحصیل بورےوالا کے صدر امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی نے سمجھا تھا کہ اسے کوئی چیلنج نہیں کرے گا لیکن اس کو نہیں معلوم کہ اس کا واسطہ ملک و قوم کےلئے اپنی جان قربان کرنے والی نڈر اور دلیر لیڈربی بی شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے سے پڑا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری کامران یوسف گھمن کی پیپلزپارٹی کے اور عوامی مارچ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题