پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن ”آج“منایا جائے گا

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

پشاور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن آج 8مارچ منگل کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا س دن کے حوالے سے پشاورسمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،جلسے،جلوس،ریلیاں،مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ا س موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے عزم کی تجدید کی جائے گی اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن 8مارچ کو منایا جاتا ہے خواتین کا عالمی دن سب سے پہلے 1900ء میں منایا گیا اور اس وقت سے لے کر اب تک ہر سال یہ عالمی دن 8مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes