ملک میں وبا کی صورتحال کنٹرول میں آگئی،سعودی عرب

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ریاض(یواین پی)سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں وبا کی صورتحال کنٹرول میں آگئی جس کے باعث اب ہفتہ وار پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں رہی۔ عکاظ اخبار کے مطابق کورونا کی صورتحال پر روزانہ ایک خبر جاری کی جائے گی جس کے ذریعہ تازہ ترین اعداد و شمار معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ ہفتہ وار پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے لاکھوں فالورز کو خدا حافظ کہہ دیا۔ ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اب تک 225 پریس کانفرنسوں کا انتظام چلایا ہے جس میں وہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا کی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وبا سعودی عرب میں اب ماضی کا حصہ ہے۔ ترجمان وزارت صحت اب اچھی خبریں دینے کے لیے میڈیا میں آیا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog