فیصل آباد،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پروین شاکر کمپلیکس میں محفل مشاعرہ

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پروین شاکر کمپلیکس میں محفل مشاعرہ منعقدہوا جس کی صدارت نسیم صحرائی نے کی جبکہ گلفام نقوی،ناز فاطمہ،عائچہ ظفر،رفعت یاسمین،بشری ناز،نرگس، گلناز،نائلہ ادریس،حاجرہ طارق ودیگر شعراء نے دن کی مناسبت سے کلام پیش کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انچارج کنٹرول روم محمد صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کی بہبود کیلئے موجود ادارے متحرک اور سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ خواتین کی بہبود ایک نصب العین ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہئے۔ انہوں نے ضلعی سطح پرخواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے اقدامات کاذکر کیا اور کہا کہ حقوق سے آگاہی کے لئے خواتین کا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题