مانگامنڈی کریانہ سٹور مالکان نے خود ساختہ مہنگائی کی حدپار کردی

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

لاہور(یو این پی) مانگا منڈی میں کریانہ سٹور مالکان نے خود ساختہ مہنگائی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں شہریوں کو سبزیاں اور پھل،دالیں،چینی،گھی اور آٹا روزمرہ کی اشیاءسرکاری نرخ ناموں پر دستیاب نہیں ہیں دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے ہیں شہریوں کے مطابق لوگ روزمرہ کے استعمال کی اشیاءخودو نوش دال، سبزیاں اور پھلوں،دالوں،آٹا اور چینی کے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں عوام دوکانداروں کو منہ مانگے ریٹس دینے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں سبزیاں،دالوں اور پھلوں کے علاوہ چینی،گھی،آئل کے ریٹس اپنی مرضی کے وصول کیے جارہے ہیں سبزیوں،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکا ہے یوٹیلیٹی سٹور پر اور عام دوکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فائدہ دکھائی نہیں دیتا شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے کندھوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے اور اگر دالوں،سبزیوں اور پھلوں،آٹا،چینی کے ریٹس کنٹرول نہ کیے گئے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور،سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog