سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے، عارف علوی

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی ترقی تیز ہو گی،انھوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی،صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت پاکستانی نژاد امریکیوں کو آئی سی ٹی کے شعبے میں شامل کرنے سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا کو پاکستان نیشنل سیمی کنڈکٹر پلان پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں انسانی وسائل کی تربیت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے،اجلاس کو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے، آٹ سورسڈ سیمی کنڈیکٹر اسمبلی کے قیام، ٹیسٹ کی سہولیات اور متعلقہ صنعتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی،صدر مملکت نے اس موقعے پر کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک کے آئی سی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے،عارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ٹی شعبے میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات کے باعث ترقی کی بہت صلاحیت ہے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سلیکون ویلی، امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد آئی ٹی ماہرین کو آئی ٹی کمپنیاں قائم کرنے میں سہولت فراہم کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes