پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کی39 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم چھتیس برس کے ہو گئے ان کی39 ویں سالگرہ 12مارچ بروزہفتہ منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔ گلوکار عاطف اسلم نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت اور دنیا بھر میں یکساں مقبول ہیں۔وہ 12مارچ 1983ء کو میں پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہوئے،انہوں نے 2004ء میں ”جل“ بینڈ سے گلوکاری کا آغاز کیا انہوں نے اپنی سولو البم ”جل پری“،”دوری“ اور ”میری کہانی“ ریلیز کی جسے بہت پسند کیا گیا،انہوں نے 2005ء میں بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ کی فلم”زہر“ کے لئے ”وہ لمحے“ گایا جس کے بعد انہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں کے لئے گانے گائے جبکہ ان کی البم ”دوری“ کے 4 گانے ہالی وڈ فلم ”مین پش کارٹ“ میں شامل کئے گئے جس پر انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے 2011ء میں پاکستانی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ”بول“ سے اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں سپیشل اپیئرینس دی۔ان کے معروف گانوں میں وہ لمحے، عادت، ماہی وے، تیرے بن، پہلی نظر میں، پیا او رے پیا، بے انتہا، خیر منگدا، جینا جینا اور دیگر شامل ہیں، انہیں گلوکاری میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes