بوریوالا، سیرین ان نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

بوریوالا(یواین پی) سیرین ان نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا آر جے کر کٹ کلب پشاور اور آر ڈی ایس کرکٹ کلب لاہور نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ قائد اعظم اسٹیڈیم میں قاسمی کرکٹ کلب کراچی اور آرڈی ایس کر کٹ کلب لاہور کے مابین کھیلا گیا جس میں قاسمی کرکٹ کلب کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے جس میں سہیل خان نے 40،بلال ارشد 33، فہیدش بخاری 26 اور شہزاد پومی نے 14 رنز بنائے زبیر خان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کیاجب کہ اسامہ میر 1 اور محمد ریحان نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس کے جواب میں آرڈی ایس کر کٹ کلب لاہور نے مطلوبہ ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ کو ایک وکٹ سے جیت لیا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زبیر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرا کوارٹر فائنل میچ بی ٹی ایم کرکٹ کلب بوریوالا اور آر جے کر کٹ کلب پشاور کے مابین کھیلا گیا بی ٹی ایم کرکٹ کلب مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اس میں نوید یسین نے 41رنز فرحان سرفراز نے 37 اور گلریز صدف نے 22 رنز بنائے آر جے کر کٹ کلب کی طرف سے حاجی ریحان نے تین،اویس خان نے دو فضل الحق اور سلیم آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آر جے کر کٹ کلب نے مطلوبہ سکور 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ کو وکٹوں سے جیت لیا جس میں عاقب الرحمن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے جبکہ ابوزر نے 19۔حامد عمر 17 اور عزیر پرویز نے 16 رنز بنائے عاقب الرحمن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ان میچوں کے مہمانان خصوصی۔ڈاکٹر سید محمد ارشد شاہ۔اور سردار وقار احمد ڈار تھے ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو بنوایا گیا اس موقع پر بریگیڈیئر ر عامر ہاشمی، ڈاکٹر شاہد صدیق، سید باسط علی گوشی شاہ،۔ڈاکٹر زاہد صدیق۔سابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی سابق سیکریٹری ڈی سی اے وہاڑی میاں حفیظ الرحمن۔سابق صدر ڈی سی اے وہاڑی قدیر احمد سلیمی اور دیگر بھی موجود تھے میچوں کو ایمپائرز استاد سلیم۔ارشد بھٹی۔اور ندیم ناصر نے سپروائزر کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes