تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن، عثمان بزدار بھی سرگرم

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

لاہور(یواین پی)عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے ک مشن کے تحت وزیراعلی پنجاب کا ارکان اسمبلی کو منانے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سردار عثمان بزدار نے 3روز میں 130 سے زائد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ تحریک انصاف متحد اور مضبوط ہے، سازشیں ناکام اور اپوزیشن نامراد رہے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں ترین، علیم، ہم خیال گروپ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارورڈ بلاک کے ارکان شامل ہیں، صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی نے بھی ملاقاتیں کیں، خواتین اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی عثمان بزدار سے ملے اور وزیراعلی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی میرے بھائی، دوست اور دست وبازو ہیں، سیاست میں رواداری اور احترام کے اصولوں کے قائل ہیں، ساڑھے 3 برس میں صرف عوام کی خدمت کی ہے، باتیں کم اور کام زیادہ کئے ہیں، ہمیشہ سب کو ساتھ لیکر چلے اور چلیں گے،عوامی نمائندوں کی مشاورت سے 360 ارب روپے کا تاریخ ساز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes