وزیراعظم نے تین سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سالوں میں نہیں ہوئے، بابر اعوان

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کر دیں گے۔اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی، کپتان آپ سے عہد نبھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے چکا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم کی آواز میں آواز ملائی، پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تین سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سالوں میں نہیں ہوئے، اپوزیشن نے ضمیر خریدے اور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، آرٹیکل 63 اے کو ضمیروں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے دستور میں شامل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes