عدم اعتماد، اپوزیشن والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، فواد چوہدری

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد لا کر سوئے ہوئے شیر کو جگا دیا ہے، عمران خان کے پاس جو فارمولا ہے اپوزیشن والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی امور اور اپنی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اور سب نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، کمیٹی نے اپوزیشن کی جانب سے لوگوں کو خریدنے اور پیش کش کی مذمت کی اور قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں نئے ڈیمز بن رہے ہیں، صرف تحریک انصاف ہی واحد وفاقی جماعت ہے، ہم کوئی 4 ڈویژنز کی پارٹی نہیں ہیں، ہم نے ہمیشہ کامیاب جلسے کیے، پیپلزپارٹی کا مارچ سندھ سے شروع ہوا تو پنجاب میں بکھر گیا، ننھے منے جلوس لے کر آنے والوں کو بتانا ہے کہ عمران خان ہی لیڈر ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes