آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

Published on March 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)کورکمانڈرزکانفرنس نے بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے واقعے حادثہ قراردیا جو کسی بڑی تباہی کاباعث بن سکتاتھا،عالمی فورم نوٹس لیں، ایسے خطرناک واقعات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ 23 مارچ کی پریڈ اور اوآئی سی وزرائیخارجہ اجلاس کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 248 ویں کو رکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران اہم عالمی، علاقائی پیشرفت، ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال، مغربی سرحدوں پر پیش رفت کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی طرف سے خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گرنے والے میزائل کے حالیہ واقعہ کو حادثاتی قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا۔شرکا کے مطابق بھارتی میزائل سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ غلطی کے بھارتی اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme