موٹر وہیکلز برانچ جھنگ کے انچا رج جواد حسین شرافت کا پیکر ہیں سروے رپورٹ

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

جھنگ (یواین پی/ شیخ توصیف حسین) موٹر وہیکلز برانچ جھنگ کے انچا رج جواد حسین نفسا نفسی کے اس شکار معاشرے میں اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے اگر حقیقت کے آ ئینے میں دیکھا جائے تو مذکورہ آ فیسر لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے اس غلیظ کیچڑ میں اپنی ایمانداری کی خوبصورتی کنول کے پھول کی طرح سجائے ہوئے ہے جس کی فرض شناسی اور ایمانداری کو دیکھ کر قانون شکن ٹرانسپورٹرز افراد ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پر ندہ ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر درحقیقت انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے جو آج کے اس ناسور معاشرے جس کا ہر ادارہ لوٹ مار کی آ ماجگاہ بن کر رہ گیا ہے میں اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ آ فیسر کا شمار آج کے اس ناسور معاشرے کے اُن چند ایک ایماندار آ فیسروں میں ہو تا ہے جو رشوت خوری کے ذریعے کمائی گئی دولت کو رزق حرام سمجھتے ہیں مذید انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسر ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے مذکورہ آ فیسر کا محکمہ جگمگا رہا ہے مذکورہ آ فیسر بے سہارا افراد کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ٹاؤٹ مافیا کیلئے ایک ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے مذکورہ آ فیسر لوٹ مار کی اس اند ھیر نگری میں جگنو کی چمک کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے قانون کے پاسبان افراد اپنی منزل کی جا نب رواں دواں ہو کر رہ گئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes