ترقیاتی پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام سرکاری محکمے مربوط انداز میں اقدامات کریں؛محمد علی اعجاز

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments


اوکاڑہ (یو این پی)ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام سرکاری محکمے مربوط انداز میں اقدامات کریں تاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی سکیمیں اور نئے شروع کئے گئے منصوبے بر وقت مکمل ہو سکیں ترقی ہمارا اولین مقصد اور ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عملد رآمد کی رپورٹ سرکاری ادارے آئندہ اجلاس میں لے کر آئیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سلیم صادق ،طارق ارشاد ،مہر جاوید ،پی ٹی آئی رہنما عبد الحمید جج ،میاں معظم جہانزیب وٹو،سردارعلی حیدر وٹو، اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ ،محکمہ سٹر کات کمیو نٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ،سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ز اور ان کے نمائندوں کی تجاویز متعلقہ محکموں کو بھجوائی جا ئیں گی اور ان تجاویز کی روشنی میں ضلع کی تعمیرو ترقی لوگو ں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کو مقامی ضرورت کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ وسائل ہمارے پاس ایک امانت ہیں ہ میں سرکاری فنڈز کو انتہائی ایمانداری اور احتیاط سے خرچ کرنا ہے افسران ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور متعلقہ حلقہ کے ٹکٹ ہولڈر کو ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلقہ لگاتار مطلع رکھیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog