نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کمی کی منظوری دے دی

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عوام کیلئے 106 ارب روپے کا بڑا ریلیف، نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کمی کی منظوری دے دی، صارفین کو مارچ تا جون تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے اطلاق کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی باقاعدہ منظوری کے بعد اب وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جس کے تحت صارفین کو مارچ تا جون تک فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا ریلیف ملے گا، جبکہ مجموعی طور پر 106 ارب روپے کی سبسٹڈی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme