نارووال پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

نارووال(یو این پی) ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 02بدنام زمانہ منشیات فروشوں صابر اور عرفان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1کلو 552گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری کاروائی میں ناجائزاسلحہ ہولڈر عتیق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل 12بور برآمد کر لی۔ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ملز م نور علی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 40لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ضلع نارووال سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کا خاتمہ کرنا میرا مشن اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس ہمہ تن کو شاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题