کراچی میں دودھ کی قیمتیں 50 فیصد تک گر گئیں

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی میں دودھ کی فروخت میں 40 فیصد کمی کی وجہ سے فی لیٹر قیمت 80 روپے تک کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مویشیوں کی جلدی بیماری لمپی اسکن کی وجہ سے آئے روز دودھ کی قیمتیں بڑھانے والے اب کم سے کم قیمت پر بھی دودھ کی فروخت کیئے تیار نظر آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی جہاں کچھ روز قبل ہی دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اسی شہر میں اب شہر کی سب سے بڑی دودھ منڈی بھینس کالونی میں دودھ کی فروخت میں 40فیصد کمی ہوئی ہے۔ ڈیری فارمرز کے مطابق دودھ منڈی میں فی من قیمتیں 2500 روپے تک گر گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme