پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے ہم اپنے تن من دھن لٹانے کے لئے تیار ہیں خورشید جیلانی

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے جس کے لئے ہم اپنے تن من دھن لٹانے کے لئے تیار ہیں اس عظیم وطن کو عظیم تر بنانے کے لئے پاکستان کا ہر شہری ہمہ وقت ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے تحر یک پاکستان کو عملی شکل دینے میں 23 مارچ کی قرار داد خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے 23 مارچ 1940 کی قرار داد نے بر صغیر کے مسلمانوں کی قسمت بدل دی اور منتشر مسلمانوں کو ایک قوم بنا دیا ہمیں آج کے دن تجدید عہد کرنا ہے کہ قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو نا قابل تسخیر ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ خورشید جیلانی،پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہو لڈرز چوہدری سلیم صادق اور مہر محمد جاوید نے ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام ہونے والی 23 مارچ کی تقریب اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو مدثر فار قلیط نے بھی شرکت کی۔ا س موقع پر مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کو جو بھی مشکلات اور مسائل درپیش ہونگے ان کے حل کے لئے ہمیں متحد ہو کر جدو جہد کرنا ہے ہماری بے لوث جدو جہد اور قربانیاں انشاء اللہ رنگ لائیں گی اور پاکستان دنیا میں سر خرو ہو گا ہمیں پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری ملک بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے ایمان اتحاد تنظیم کے فرمان کو مد نظر رکھنا ہے بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی اور سٹاف نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے کیک کاٹا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题