ہمیشہ آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد لے ڈوبیں گے، عامر لیاقت

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

کراچی(یواین پی)عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے مجھے؟نہیں! قطعا نہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes