میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،چوہدری نثار

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں۔ چند دنوں میں سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کرونگا،انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ 23 مارچ کو صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وزیراعظم ِ پاکستان نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ چند روز قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی۔ چوہدری نثار سے 50 سال پرانی دوستی ہے تاہم اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy